Shuoor-e-Shihab

Urdu translation of ‘Slogans of the Sage’ by Mujeeb Jaihoon .

Publication : Book Plus
Order: Paperback

زیادہ تر رہنماؤں کو ان کی شاندار، شعلہ انگیز اور جذباتی تقریروں کے لیے یاد کیا جاتا ہے،لیکن سید شہاب کو ان کی مختصر اور ہلکی مسکراہٹ کے لیے یاد کیا جائے گا۔ یہ “کیرلا کا فرزند ِعظیم” اپنے ملک ہندوستان کی کثرت میں وحدت اور جمہوری اقدار کا علمبردار رہا۔ اس نے اپنے بحر بیکراں جيسے علم اور صوفیانہ اقدار کے ساتھ اپنے کلام و بیان سے مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھایا۔ اکرچہ سید شہاب بنفس نفیس اب ہمارے درمیان موجود نہیں،لیکن آپ کی تعلیمات اور پیغامات اب بھی کروڑوں ہندوستانیوں کی دلوں میں زند ہ ہیں۔

سیدشہاب ایک غیر معمولی سیاستدان تھے، وہ كم اور آہستہ گفتگو کر تےتھے۔ یہ ان کے زرّین ملفوظات کا مجموعہ “شعورِ شہاب” آپ کے سامنے ہیں ۔

مجیب جیحون سید شہاب کے انتہائی عقیدت مند پیروکاروں میں سے ایک ہیں، جو ہمیشہ اس نیک دل، انسان دوست شخصیت اور سیاست دان کوبڑی ہی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ یہ کتاب دور حاضر کے اسی روحانی پیشوا کے لیے ایک دلکش خراج تحسین ہے۔ یہ کتاب در اصل انگریزی زبان میں لکھی گئی ہے اور تا حال ملیالم، تمل، اطالوی اور فرنچ زبانوں میں اس کے ترجمے شائع ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

The Maestro of Mercy

Mujeeb Jaihoon’s heartfelt stories of compassion and divine love in the life of Shaykh Muhyiddeen al-Shadhili, the spiritual giant of

وقفِ ازل

Mujeeb Jaihoon’s Urdu poem against the oppressive Waqf bill 2025 implemented by the right-wing Indian regime.